بطورِ اداکارہ معیشت اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ ثمینہ پیرزادہ کا سوال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دیکھ کر اُن کا دل دُکھتا ہے۔ثمینہ پیرزادہ کا شمار اُن شوبز شخصیات میں ہوتا ہے جو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں لیکن بعض اوقات اُنہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔اب اداکارہ نے اپنے ناقدین کو جواب دینے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں بھی ایک عام شہری ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر میرا بھی دل دُکھتا ہے۔اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ صرف اس لیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں تو معیشت پر اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ خیر، سب خوش رہیں۔اداکارہ نے اپنے ناقدین کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے تھوڑی سی تحقیق کر لینی چاہیے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر