سری لنکا کا رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سری لنکا کو اس وقت ایندھن کے شدید بحران کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے سری لنکن وزرا سستے داموں تیل کےحصول کےلیے روس اور قطرجائیں گے۔سری لنکن وزیر توانائی کنچنا وجے سیکرا نے بتایا کہ 2 وزرا 27 جون کو روس جاکر خام تیل کی خریداری پر بات کریں گے۔اس سے قبل سری لنکا نے مئی میں دبئی کی ایک کمپنی کے ذریعے 90 ہزار ٹن روسی تیل خریدا تھا۔مگر اب سری لنکن حکام تیل کی خریداری کے لیے براہ راست روسی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔وجے سیکرا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2 وزرا روس جائیں گے جبکہ وہ خود 27 جون کو قطر جاکر رعایتی شرائط پر تیل کے حصول پر بات کریں گے۔اس سے قبل سری لنکن وزیر توانائی نے 25 جون کو اعلان کیا تھا کہ سری لنکا میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر لگ بھگ ختم ہوچکے ہیں کیونکہ بینکنگ وجوہات کے باعث نئی شپمنٹس تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ایندھن کی کمی سےغیرضروری سرکاری اداروں کی بندش تاحکم ثانی بڑھادی گئی تھی۔وزیر توانائی نے کہا کہ ایندھن کی نئی شپمنٹس میں تاخیر کے باعث وہ گاڑیوں کے مالکان پر زور دیتے ہیں کہ وہ قطاروں میں لگنے سے گریز کریں۔ایندھن ذخائرمیں کمی کے باعث سری لنکا نے 26 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 22 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ بھی کردیا۔خیال رہے کہ رواں برس سری لنکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں تین گنا جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں چارگنا اضافہ ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر