شادی میں نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی: نیتو کپور کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی والے دن اپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں نیتو کپور نے اپنی شادی والے دن کی کچھ یادیں تازہ کیں جس میں انہوں نے رشی کپور اور اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا بھی تذکرہ کیا۔نیتو کپور نے بتایا کہ ہماری شادی پر بہت زیادہ مہمان آگئے تھے، کئی ایسے لوگ تھے جنہیں ہم نے بلایا بھی نہیں تھا، اس کے علاوہ کئی جیب کترے شادی میں گھسے جو کہ بالکل تیار تھے، ہمیں لگا وہ مہمان ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی جانب سے ہمیں تحائف بھی دیے گئے، جب ہم نے ان تحفوں کو کھولا تو اس میں پتھر اور جوتے تھے جسے دیکھ کر ہمیں بے انتہا حیرت ہوئی لیکن ساتھ ہی عجیب سا محسوس ہوا۔نیتو کپور نے مزید بتایا کہ میں اور رشی شادی والے دن لوگوں کا ہجوم دیکھ کر گھبراگئے، بارات آنے سے قبل گھوڑی پر بیٹھتے ہوئے رشی کپور بے ہوش ہوگئے تھے جس کے کچھ دیر بعد وہ ہوش میں آئے، بعد میں جب شادی کی تقریب کا آغاز ہوا تو ہم نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے شراب پی لی۔انہوں نے کہا کہ پھیرے لیتے وقت میں نشے کی حالت میں تھی اور اس وقت بے شمار لوگ تھے، اسی لیے بے ہوش ہوکر گر پڑی جس کے بعد مجھے ہوش میں لایا گیا اور ہماری شادی مکمل ہوئی۔حال ہی میں 24 جون کو نیتو کپور کی نئی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ ریلیز کی گئی ہے جس میں انیل کپور سمیت کیارا اڈوانی، ورون دھون اور منیش پول شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر