اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ہی ابو عاقلہ کی موت کی وجہ بنی: اقوام متحدہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل سے متعلق جمع کی جانے والی معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خاتون صحافی گولی لگنے سے ہی جاں بحق ہوئیں اور یہ گولی اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہی چلائی گئی۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ہماری جمع کردہ معلومات یہ بتاتی ہیں کہ ابوعاقلہ کی ہلاکت اور ان کے ساتھی کا گولیوں سے زخمی ہونا اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کا نتیجہ ہے اس میں کہیں بھی مسلح فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کے شواہد نہیں۔ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ معلومات کے مطابق صحافیوں کےنزدیک مسلح فلسطینیوں کی کوئی سرگرمی نہیں پائی گئی ہے۔واضح رہے کہ 11 مئی کو الجزیرہ کی خاتون صحافی کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر