سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی

ریاض(نیشنل ٹائمز): حج کی وجہ سےسعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی عائد کردی گئی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ پر پابندی کا نفاذ 24 جون سے ہوگا۔سعودی حکام کے مطابق 24 جون سے 19 جولائی تک صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہوں گے۔سعودی حکام کے مطابق 19 جولائی تک اعتمرنا ایپ پر عمرہ کی رجسٹریشن نہیں ہوسکے گی، اس کے بعد ایپ پر رجسٹریشن بحال کردی جائے گی۔خیال رہے کہ 21 جون تک کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 72 ہزار 562 افراد پہنچ چکے تھے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر