بالی وڈ اداکارہ برقع میں ڈانس کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایران نژاد بالی وڈ اداکارہ مندانا کریمی برقع میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 9 کی کنٹسٹنٹ مندانا کریمی بالی وڈ میں اپنے بولڈ سین شوٹ کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں مندانا کی مال میں برقع پہن کر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ویڈیو اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں مندانا کریمی نے لکھا تھا کہ ’کاش برقع میں شوٹنگ بھی اتنی ہی آسان ہوتی جتنی کہ BTS میں ہے، مجھے برقع سے نفرت نہیں ہے لیکن برقع میں فلم بنانے والوں سے ہے۔ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئیں جس میں صارفین نے ان کے بیان کو مسلم خواتین کی بے عزتی اور منفی تاثر پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔بعد ازاں اداکارہ نے تنقید کرنے والے صارفین کو انسٹااسٹوری کے ذریعے جواب دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی برقع کی ویڈیو پر کیے جانے والے تبصرے پڑھے ہیں ، لوگ پاگل ہیں لیکن میں یونی کورن بننا چاہتی ہوں۔



  تازہ ترین   
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر