رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ کے ٹریلر سے جڑی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی شہر کی سڑک پر رنبیر کپور کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں اداکار محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی نئی فلم شمشیرا کا ٹریلر ریلیز کرنے کے حوالے سے نجی مال میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے رنبیر تاخیر سے تقریب میں پہنچے اور افسوس ناک واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو بھی بتایا۔رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ تقریب کے مقام کا راستہ بھول گئے تھے اور جلدی کے چکر میں سامنے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔یہ افسوس ناک خبر سن کر اداکار کے پرستاروں نے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر