سندھ حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروباری مراکز کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری اوقات سے متعلق پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس 11 کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔ خیال رہے کہ 17 جون کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا تھا اور رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کا نوٹیفکیشن جاریگزشتہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے 10 بجے ختم کرنا ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ان پابندیوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر