بڑھاپے میں دولت سے بے غرضی سخاوت نہیں ڈیمینشیا کی علامت ہے، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاس اینجلس: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بڑھاپے میں دولت سے بےغرضی سخاوت کی علامت نہیں بلکہ اس بات کا انتباہ ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی شخص ڈیمینشیا میں مبتلا ہے۔لاس اینجلس کی جامعہ سدرن کیلی فورنیا کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بزرگ افراد جو کسی ایسے شخص کو پیسے دینے کی چاہ رکھتے تھے جن کو وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے الزائمر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔یہ تحقیق بزرگوں میں بے غرضی کے برتاؤ کا ایک سنجیدہ طبی حالت کے ساتھ تعلق سامنے لاتی ہے اور ایسے افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردارکرتی ہے۔بزرگ افراد کے متعلق یہ بات پہلے سے جانی جاتی ہے کہ یہ کمزور ہوتی ذہنی حالت کے سبب جعل سازوں کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور ان سے پیسے اینٹھنا آسان ہوتا ہے لیکن اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مثبت مثالیں بھی خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔تحقیق کے رہنما مصنف اور جامعہ کے نیورو سائیکولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوک ہان نے ایک بیان میں کہا کہ پیسے سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا الزائمر کی بیماری کی ابتدائی علامت سمجھی جاتی ہے۔جرنل آف الزائمرز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 70 سال کے قریب 67 بزرگ افراد کو جمع کیا۔ پھر ہر فرد کا جوڑ ایک ایسے شخص کے ساتھ بنایا گیا جس سے وہ کبھی بھی نہیں ملے تھے اور انہیں اپنے اور دوسروں کے درمیان تقسیم کےلیے 10 ڈالرز دیے گئے۔ایک محقق کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بیہیوریئل اکانومکس کا استعمال کرتے ہوئے اس تعلق کے متعلق جانا گیا۔ یعنی یہ ایک ایسا موقع تھا جہاں شرکاء کو پیسے دینے یا خود رکھنے کا فیصلہ کرنا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر