یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ دیں گے، امریکا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو 450 ملین ڈالر مالیت کا مزید اسلحہ دے رہے ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی ویب سائٹ کا گزشتہ روز اپنی خبر میں کہنا تھا کہ امریکا سے بھیجا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (ہیمارس) یوکرین پہنچ گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق یہ طاقتور ہتھیاروں کا ایک نظام ہے، اس سے کیف کو امید ہے کہ روس کے حملے کا رخ موڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے ہیمارس کی آمد کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ان طاقتور آلات پر میرے امریکی ساتھی اور دوست وزیر دفاع لائیڈآسٹن کا شکریہ! روسی قابضین کے لیے موسم گرما گرم رہے گا‘۔

 



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر