امیرِ قطر آج مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آج مصر کا دورہ کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد امیرِ قطر کا یہ پہلا دورہ ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر نے گزشتہ سال علاقائی تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ امیرِ قطر ہفتے کے روز قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، انہوں نے آخری بار 2015 میں مصر کا دورہ کیا تھا۔قطری حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امیرِ قطر یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قاہرہ کے دورے اور مصر اور سعودی عرب کے درمیان 7.7 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں کے اعلان کے چند روز بعد کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشتگردی کی حمایت کے الزامات پر جون2017 میں قطر کا بائیکاٹ کردیا تھا، جبکہ قطر نے اس الزام کی تردید کی تھی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر