لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس سلسلے میں وہ ایف ایٹ کچہری کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور عام سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کردیا گیا۔سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض 6 جولائی تک ضمانت منظور کی ہے۔عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی،گولڑہ،ترنول اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر