سینیٹ قائمہ کمیٹی کا ضلع مہمند میں کروڑوں روپےکی خرد برد پر ایکشن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی وسرحدی امور نے ضلع مہمندمیں کروڑوں روپے کی خربرد کے معاملے پر متعلقہ کنٹریکٹرز کے ورکنگ آرڈر منسوخ کردیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی وسرحدی امور کا اجلاس چیئرمین ہلال الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ضلع مہمندمیں تقریباً 38 کروڑ47 لاکھ روپےکی خردبردکامعاملہ زیرغور آیا، چیئرمین کمیٹی نے متعلقہ کنٹریکٹرز کے ورکنگ آرڈر منسوخ کرنےکا فیصلہ دے دیا۔چیئرمین کمیٹی نے ضلع خیبر میں بھی 52 کروڑ روپےکی ایڈوانس پیمنٹ ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کرانےکی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ7 دن کے اندر اتنی زیادہ رقم کی ایڈوانس پیمنٹ کرپشن نہیں تو اورکیا ہے، یہ چوری ہے، اسے برداشت نہیں کریں گے۔کمیٹی نے خیبر میں منصوبوں کے لیے ایڈوانس پیمنٹ کی ریکوری کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنےکا فیصلہ بھی کیا ہے، خط میں خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا بھی بتایا جائےگا۔کمیٹی نے ضلع خیبر میں کنٹریکٹرز کی سکیورٹی کی رقم بھی منجمد کرنےکا متفقہ فیصلہ دے دیا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر