ہڈیوں کی تکلیف سے نجات کیلئے تین چیزوں کو اپنی غذا میں شامل کریں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کیا آپ نے کبھی اچانک ہڈیوں اور کمر میں درد محسوس کیا ہے ! ممکن ہے کہ اچانک اُٹھنے والا یہ درد ہڈیوں کی کمزوری کا عندیہ ہو، اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ بصورت دیگر آپ کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے آپ کی ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت پیش آتی۔ماہرین صحت صرف تین چیزوں کو روز مرہ کے استعمال میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ جن سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوسکتی ہیں۔1۔ تل کا استعمال بازار میں عام ملنے والے تل ہڈیوں کے لیے بہت خاص ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے روز مرہ کے کھانوں میں تل اور تل کے تیل کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ہڈیوں کے مختلف امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس میں فاسفورس اور کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ہڈیوں کی تکلیف سے نجات کیلئے تین چیزوں کو اپنی غذا میں شامل کریں 2۔ پھلیوں کا استعمال پھلیاں ہڈیوں کے لیے توانائی سے بھرپور اور مؤثر غذائی اجزاء ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ پھلیوں کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط اور ان کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ آپ سیم، مونگ اور لوبیہ کی پھلیاں اپنے روزمرہ کے کھانوں میں شامل کرسکتے ہیں۔ہڈیوں کی تکلیف سے نجات کیلئے تین چیزوں کو اپنی غذا میں شامل کریں3۔ رائی دانے کا استعمال کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے سبب یہ عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں، چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔کمر کے درد یا پٹھوں کی اکڑن کے مسئلے سے دوچار رائی کے دانے چبا لیں، اس سے درد میں کمی آئے گی اور پٹھوں کی سختی اور سوجن کم ہوگی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر