کینسر کی دوا، ہارٹ اٹیک کے نقصان کا ازالہ بھی کرسکتی ہے، تحقیق

لندن (نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی ایک دوا مستقبل میں دل کے دورے سے متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربوں میں یہ انکشاف ہوا کہ روزانہ کے ٹیکوں سے دل کا دورہ پڑنے کے بعد دل کو پہنچے والے ناقابلِ تلافی نقصان سے بچنے میں مدد ملی سکتی ہے۔ایم ای کے اِنہیبیٹر نامی دوا نئی صحت مند خون کی شریانوں کی نشوونما بھی بڑھاتی ہے جو عموماً دل کے شدید دورے میں متاثر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہارٹ اٹیک میں دل کے پٹھے بھی متاثر ہوتے ہیں۔وہ مریض جنہیں عموماً خون کی شریانیں بند ہونے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑتا ہے، ان کو حرکتِ قلب بند ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ خون کے بہاؤ میں کمی دل کے حصوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دورہ پڑنے کے تھوڑی دیر بعد دوا دینے سے صحت مند خون کا بہاؤ برقرار رہ سکتا ہے اور اور یہ دل کو صحت مند رکھ سکتی ہے۔جن چوہوں کو دل کے دورے کے بعد یہ دوا دی گئی ان میں 90 فی صد چوہے دو ہفتوں بعد بھی زندہ رہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج انتہائی دلچسپ ہیں۔ محققین اس دوا کی کلینکل آزمائش آئندہ برس انسانوں پر شروع کرنا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر