آمنہ الیاس نے بھی منال کو ٹرول کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی ماڈل کی انسٹاگرام اسٹوری کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کے بعد ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی منال خان کو ٹرول کردیا۔حال ہی میں منال خان نے امریکی ماڈل و معروف کاروباری خاتون کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر لگا لیا تھا۔کائلی جینر کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی گئی مختلف پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کو منال خان کا کاپی کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا سمیت ٹوئٹر پر بھی منال خان پر تنقیدی پوسٹس کا سیلاب آ گیا تھا۔تاہم اب آمنہ الیاس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انگور، فالسوں، خوبانی، کیلوں اور آڑو کی تصویر شیئر کی۔آمنہ الیاس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے منال خان کو ٹیگ کیا۔اداکارہ نے منال خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا پلیٹر بھی پوسٹ کرو‘ اور اس کے ساتھ ہی اظہارِ محبت والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز منال خان کی اس حرکت پر اُن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل رہا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر