سابقہ مِس برازیل 27 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا 27 سال کی عمر میں برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد دُنیا سے کوچ کرگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلیسی کوریا، جنہیں 2018 میں مِس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل‘ کا تاج پہنایا گیا تھا، اُنہوں نے ایک نجی کلینک میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا نے اپنے ٹانسلز کو نکالنے کے لیے سرجری کروائی تھی لیکن کچھ دن بعد دل کا دورہ پڑا اور پھر برین ہیمرج ہوا جس کے بعد وہ کومہ میں چلی گئی تھیں، کومہ کے دوران ہی وہ دُنیا سے کوچ کرگئیں۔گلیسی کوریا ایک ماڈل، بیوٹیشن اور متاثر کُن شخصیت تھیں جبکہ اُن کے انسٹاگرام پر 56 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر