دعا زہرا کے والد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مہدی کاظمی کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ نے سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دعا زہرا کے والد کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواستجسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر آج ہی کوئی فیصلہ جاری کریں گے۔واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گزشتہ روز ایک اور درخواست دائر کی تھی۔دعا زہرا کے والد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دعا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے، دعا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے، بیٹی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔دعا زہرا کے والد نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردیاس سے قبل 18 جون کو مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اسکی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ ،تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر