سندھ کے بلدیاتی انتخابات، علی زیدی کو کس بات کا خدشہ ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر خدشہ ظاہر کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں علی حیدر زیدی نے کہا ہےکہ سندھ میں جس طرح کی صورت حال سامنے آ رہی ہے، مجھے خدشہ ہے کہ 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ایک پرتشدد اور جان لیوا مشق نہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ مخالف امیدواروں کو دھمکانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹ (پی پی پی) ہر طرح کہ غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔بلدیاتی انتخابات، میرپورخاص میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور آزاد امیدوار مدمقابلخیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، 26 جون کو ہونے والے انتخابات میں سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 14 اضلاع کے 21 ہزار 298 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔انتخابات سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر