میں نے کبھی نہیں سوچا کہ نومبر میں آرمی چیف کس کو بنانا ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف رکھوانا چاہتا تھا، جبکہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ نومبر میں آرمی چیف کس کو بنانا ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سوچا تھا، جب وقت آئے گا تو جو میرٹ پر ہوگا اسے آرمی چیف بنادوں گا، میں نے کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، میں نے کبھی بھی میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ نہیں کیا، کبھی اپنے کسی دوست رشتہ دار کو میرٹ سے ہٹ کر نہیں لگایا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کا تو قتل عام ہو رہا ہے، ان لوگوں نے سب اداروں پر اپنے لوگ بٹھا دیے ہیں، نواز شریف تو اپنی پسند کا آرمی چیف لایا تھا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کبھی شک نہ تھا کہ جب اقتدار میں آؤں گا تو یہ اکھٹے ہوجائیں گے، ان کو ڈر فوج سے، آئی ایس آئی سے ہوتا ہے، ان کو پتہ ہوتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی جائے گی، عمران خان کو اپنی چوری نہیں بچانی، اپنا کوئی آرمی چیف نہیں لانا، ان لوگوں کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ میں جنرل فیض کو لانا چاہتا ہوں، ان کو خوف تھا کہ ایسا ہوا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 سال پہلے کہا کہ زرداری اور نوازشریف دونوں چور ہیں، زرداری اور نواز شریف ہمیشہ ایک دوسرے کے بارے میں سچ کہتے تھے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا جب رجیم چینج کرتا ہے تو وہ کیا بہتری کے لیے کرتا ہے؟، امریکا جب رجیم چینج کرتا ہے تو اپنے مفادات کے لیے کرتا ہے ہمارے لیے نہیں کرتا، کیا ہم امریکا کو اپنے اڈے دے دیں؟۔عمران خان نے کہا کہ وزیرستان میں جب فوج بھیجی گئی تو میں نے مخالفت کی تھی، جس جگہ ایک فوجی یا ایک چوکی نہیں تھی وہاں فوج بھیج کر ظلم کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر