متحدہ عرب امارات سوڈان میں 4 ارب ڈالر سے نئی بندرگاہ تعمیر کرے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات سوڈان میں ایک نئی بندرگاہ تعمیر کرے گا، یہ بندرگاہ 6 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج میں شامل ہوگی۔ایک نجی گروپ کے چیئرمین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای کی طرف سے سوڈان کو دیے گئے پیکیج میں فری ٹریڈ زون، ایک بڑا زرعی منصوبہ اور سوڈان کے سینٹرل بینک میں 30 کروڑ ڈالر کا ڈپازٹ شامل ہے۔پچھلے سال اکتوبر میں فوج کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد مغربی ممالک نے سوڈان کو اربوں ڈالر کی امداد اور سرمایہ کاری روک دی تھی۔نجی گروپ چیئرمین عثمان داؤد عبدالطیف نے کہا کہ عرب امارات اور سوڈان کے مابین بندرگاہ اور زرعی منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں لیکن اس کی تفصیلات پہلے نہیں بتائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہ 4 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوگی اور ملک کی مرکزی قومی بندرگاہ ’’پورٹ سوڈان‘‘ کی طرح ہر قسم کے کارگو کو ہینڈل کرسکے گی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر