اقوام متحدہ نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کرنے پر طالبان وزرا پر سفری پابندی لگادی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ نے طالبان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سید احمد شادخیل کا سفری استثنیٰ ختم کر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اقوام متحدہ کے سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ یہ سفری پابندیاں افغان خواتین پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔15 طالبان عہدیداروں کے مذاکرات کے لیے بیرون ملک جانے کے سفری استثنیٰ کی مدت کل ختم ہوئی ہے، اقوام متحدہ نے باقی 13 طالبان عہدیداروں کے لیے سفری استثنیٰ میں کم از کم 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ افغان نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم لطف اللّٰہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید خراب کردیں گے۔یاد رہے کہ طالبان نے مارچ میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند کروا دیے تھے جو اب تک نہیں کھولے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر