کرغزستان سے لاہور آنیوالی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق ایئر بس اے 320 طیارے کے غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی۔کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلطی سے آگاہ کیا اور پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی۔غیر ملکی کپتان نے رن وے 18 ایل پر لینڈنگ کی کوشش کی، یہ رن وے 2 سال سے زیرِ تعمیر اور تمام پروازوں کے لیے بند ہے۔5 منٹ بعد کپتان نے دوسری کوشش میں جہاز کو سیکنڈری رن وے 36 ایل پر لینڈ کرایا۔بشکیک سے پہنچنے والی مذکورہ پرواز 4541 میں 171 مسافر اور عملے کے 8 اراکین سوار تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر