مونس الہٰی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بینکنگ کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔مونس الہٰی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی بینکنگ کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی، وہ خود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست ضمانت میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے، مقدمہ درج کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔مونس الہٰی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی کی اسی کیس میں عبوری ضمانت ہوچکی ہے، چوہدری مونس الہٰی بھی اسی کیس میں نامزد ہیں۔وکیل امجد پرویز کا عدالت میں کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کی جانب سے یہ پہلی درخواست ضمانت ہے، کیس سیاسی بنیادوں پر بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔اس موقف کے بعد بینکنگ کورٹ نے مونس الہٰی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر