افغانستان میں زلزلے سے تباہی، 250 سے زائد افراد ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افغانستان میں گزشتہ روزآنے والے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے پکتیکا میں گزشتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.1 سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹس کےمطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے 500 کلو میٹر سے زائد علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جب کہ دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اورزیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلہ رات گئے محسوس کیا گیا۔افغان حکام کےمطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر