کورونا وائرس اور ڈیمینشیا میں ممکنہ تعلق کا انکشاف

میلبرن (نیشنل ٹائمز) : لوگ جب کورونا وائرس کے صحت پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات کے متعلق سوچتے ہیں تو اکثر افراد کا خیال طویل مدت تک کورونا کا شکار رہنے کی جانب جاتا ہے۔تاہم، آسٹریلیا کی لا ٹروب یونیورسٹی میں ہونےوالی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ-19 اور ڈیمینشیا نامی اعصابی بیماری درمیان ممکنہ طور پر ایک خطرناک تعلق پایا گیا ہے۔لا ٹروب یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے بننے والے پروٹین ایسے مرکبات میں ڈھل سکتے ہیں جو الزائمر کے بیماری میں پائے جاتے ہیں۔مزید یہ کہ تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے بتایا کہ یہ بیماری کچھ مسلسل اعصابی علامات، جیسے کہ یادداشت کا دھندلا جانا وغیرہ، کو مدد دیتی ہے۔یعنی طویل عرصہ کووڈ میں مبتلا رہنے والے مریضوں میں الزائمر کی علامات سامنے آسکتی ہیں۔تحقیق کے رہنما محقق نِک رینلڈز کادریافت ہونے والے ایمِلائڈ پلیکس کے متعلق کا کہنا تھا کہ قصہ مختصر یہ ہے کہ یہ ایمِلائڈ پلیکس دماغی خلیوں کے لیے بہت خطرناک ہوتے ہیں اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ کووڈ پروٹین مرکبات کورونا میں اعصابی بیماری کی علامات کا سبب بن سکتے ہیں جن کو ہم یادداشت کا دھندلا جانا کہتے ہیں۔قابلِ فکر بات یہ ہے کہ الزائمر کی بیماری جیسی علامات کا سبب بننے کے ساتھ کووڈ-19 طویل المعیاد میں الزائمر کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔تاہم، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ معاملہ یہی ہے کیوں فی الحال طویل مدت کا ایسا کوئی ڈیٹا میسر نہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہو۔ دوسری جانب اس قسم کے ممکنہ تعلق کا انکشاف کرنے والی یہ پہلی تحقیق ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر