کورونا میں استعمال ہونے والی دوا سستی کردی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت کم کردی گئی۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 100 ایم ایل انجکشن کی قیمت 2300 روپے سے کم کرکے 1892 روپے کردی ہے۔قادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایک بار پھر سے کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اور کراچی میں 10 فیصد تک جا پہنچی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9406 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی اور 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر