عاطف اسلم نے معذور بچے کا ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی: (نیشنل ٹائمز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم کو معذور مداح سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے گلوکار اپنی نرم دلی، مداحوں کے لئے محبت اور ان سے بےحد پیار سے پیش آنے کی وجہ سے آئے دن سُرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ان دنوں سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عاطف کسی ایونٹ میں ایک معذور بچے (اسپیشل چائلڈ) سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں، یہ ویڈیو عاطف اسلم کے فین پیج کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ہے۔عاطف وہیل چئیر پر بیٹھے اپنے اس ننھے مداح سے ملنے کیلئے جھکتے ہیں اور اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی اس کا ہاتھ ماتھے سے لگا کر چومتے ہیں جس پر ہال تالیوں سے گونج اُٹھتا ہے۔ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارفین گلوکار کے اس عمل کو خوب سراہتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں یاد رہے کہ عاطف اسلم اپنے اس ہی رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں بےحد پسند کیے جاتے ہیں اور آئے دن سوشل میڈیا پر ان کی مداحوں سے خصوصی انداز میں ملنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر