عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر طوبیٰ کا ردّ عمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) رواں ماہ اچانک انتقال کرجانے والے میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے بھی ردعمل دے دیا۔سیدہ طوبیٰ انور نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا، ان کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے۔طوبیٰ انور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اللہ کی مر ضی پر بھروسہ ہے، میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے‘۔دوسری جانب عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر