سگریٹ نوشی ہماری آنکھوں کے لیے خطرناک قرار

لندن (نیشنل ٹائمز) : دنیا بھر میں لاکھوں افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا ویپ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی بڑی تعداد صحت کے متعدد مسائل کا سامنا کرتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا میں 1.3 ارب لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور بچھلے کچھ سالوں میں لوگوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں کمی آئی ہے جبکہ ویپنگ کا رجحان بڑھا ہے۔مطالعوں میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ ویپنگ سگریٹ نوشی سے کم نقصان دہ ہے لیکن کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ اشیاء دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔اکثر لوگوں کو یہ علم ہوتا ہے کہ تمباکو کی یہ اشیاء ہماری صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں، جیسے کہ یہ ہمارے پھیپھڑوں یا گلے کے لیے مسائل پیدا کرتی ہیں۔ لیکن ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ ان اشیاء کے ہماری آنکھوں پر بھی خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں۔کانٹیکٹ لینس آپٹیشین سُجاتا پال کا کہنا ہے کہ کئی لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ان اشیاء کا ہماری نظر پر منفی اثر ہوسکتا ہے۔سُجاتا نے بتایا کہ سگریٹ نوشی آپ کی آنکھوں کے لیے سنجیدہ نوعیت کے مسائل میں اضافہ کر سکتی ہے اور ان مسائل میں بصارت سے مستقل محرومی، موتیا اور کالا موتیا شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قلیل مدتی نظریے سے دیکھا جائے تو تمباکو نوشی ڈرائی آئی سِنڈروم کا سبب بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں میں خارش اور تکلیف ہوسکتی ہے۔ماہرِ چشم کا کہنا تھا کہ جہاں سگریٹ نوشی خطرناک ہے، وہیں ویپنگ بھی آنکھوں میں تکسیدی دباؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ تکسیدی دباؤ تب ہوتا ہے جب آپ میں آکسیجن کی سطح غیر مساوی ہوجاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جسم میں کسی بھی جگہ کی طرح اضافی دباؤ ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر