عائزہ خان کا اصلی نام کیا ہے؟

کراچی (نیشنل ٹائمز): اکثر شوبز شخصیات اپنا اصلی نام تبدیل کر کے کوئی ایسا نام اپناتے ہیں جو ان کی شہرت کی وجہ بنے اور سننے میں بھی اچھا لگے مگر کیا آپ سب کے دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا اصلی نام جانتے ہیں۔عائزہ خان کے شوہر اداکار دانش تیمور کچھ دن قبل میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے ، شوکی میزبان ماریہ واسطی نے ان سے سوال کیا کہ عائزہ کا اصلی نام کیا ہے؟جس پر دانش تیمور نے اہلیہ کے نام سے متعلق دلچسپ واقعہ سُناتے ہوئے کہا کہ’ میری ایک دوست تھی جب میں انٹر میں تھا میں اس سے جان چھڑانا چاہتا تھا میں نے کہا کہ میں کچھ بننا چاہتا ہوں مجھے زندگی میں بہت کچھ کرنا ہے اور ہم شادی بھی نہیں کر سکتے تو اس نے مجھ پر شک کیا اور پوچھا کہ تم کسی اور سے تعلقات میں ہو‘‘۔اس پر دانش نے جھنجھلاہٹ کا شکار ہو کر بے ساختہ کہہ دیا کہ ’’ ان کا نام کنزہ ہے، یہ عائزہ سے ملنے سے بھی 10 سال پرانی بات ہے اوراتفاق سے ان کی شادی کنزہ نام کی لڑکی سے ہی ہوگئی جو کہ عائزہ کا اصلی نام ہے‘‘۔دانش تیمور نے کہا کہ اب میری وہ دوست یہی سوچتی ہوگی کہ اس نے ٹھیک کہا تھا اور کنزہ سے ہی شادی بھی کرلی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر