شیرخوار بچوں کی جسمانی نشوونما پر نظر رکھنے والا اسمارٹ ’بے بی سوٹ‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ہیلسنکی، فن لیند: پہنی جانے والی ڈجیٹل اور الیکٹرونک طبی اشیا کی خبریں روزمرہ گردش کرتی رہتی ہیں لیکن اب فن لینڈ کے ماہرین نے ایک ایسا بے بی (جمپ) سوٹ بنایا ہے جو نہ صرف ان میں حرکات و سکنات (موٹر) کے انداز پر نظر رکھتا ہے بلکہ دماغی نشوونما کا خیال بھی رکھتا ہے۔ہیلسنکی میں واقع بچوں کے ہسپتال کے ماہرین نے شیرخوار بچوں کی درست نشوونما کا پتا دینے والا ایک لباس بنایا ہے جسے ایم اے آئی جے یو یعنی موٹر اسیسمنٹ آف انفنٹس ود اے جمپ سوٹ کا نام دیاگیا ہے۔ اس میں کئی طرح کے حساس سینسر دیکھتے ہیں کہ بچے کی مختلف عضو کس طرح حرکت کررہے ہیں۔ اس طرح بچے کی دماغی نشوونما کا فوری طور پر اندازہ کرکےڈاکٹر طبی مداخلت کرسکتے ہیں۔اس جمپ سوٹ کی بدولت 5 سے 19 ماہ تک کے بچوں کا جسمانی طبی جائزہ لیا جاسکتا ہے اور گھریلو ماحول میں خود والدین بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کی تیاری میں پہلے نارمل بچوں کی سینکڑوں منٹ طویل ویڈیو بنائی گئی۔ اس میں ان کی نارمل حرکات اور نشوونما کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے بعد سارا ڈیٹا ایک کمپیوٹر الگورتھم کے حوالے کیا گیا جس میں فی سیکنڈ بچوں کے اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے کا ریکارڈ دیکھا اور میچ کیا گیا۔ اس کے بعد ڈیپ لرننگ سے بھی مدد لی گئی۔حیرت انگیز طور پر لباس نے بچوں کی نارمل اور معمول سے ہٹ کر حرکات و سکنات کو بہت درستگی سے نوٹ کیا۔ پھر اس بنیاد پر علاج کی تدابیر بھی وضع کی جاسکتی ہیں۔ اس طرح بچے کی دماغی اور اعصابی نشوونما کا خیال رکھنے والا یہ ایک بہت اہم اختراعی طریقہ ہوگا۔موٹر اور اعصابی کمزوری کے شکار بچوں کو شروع سے ہی بہت توجہ، علاج اور ورزش وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اگر یہ خامی شروع سے ہی معلوم کرلی جائے تو اس سے علاج میں بہت مدد ملے گی اور اس سے بچے کو فوری فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر