ورچوئل ورزش سے اصلی فوائد، نئی تحقیق سے ثابت

ٹوکیو (نیشنل ٹائمز): نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کمپیوٹر ڈسپلے اور آنکھوں پر پہنے جانے والے ڈسپلے سے جو اعصابی و نفسیاتی تربیت دی جائے اس سے واقعی فائدہ ہوتا ہے اور ڈپریشن سمیت تناؤ کی شدت کم ہوتی ہے۔اس سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ جب تک معالج سامنے نہ ہو تب تک اس کے فوائد بھرپور سامنے نہیں آتے۔جاپان میں واقع توہوکا یونیورسٹی سے وابستہ ’عمررسیدگی تحقیقی مرکز‘ نے اس ضمن میں تحقیقی مقالہ انٹرنیشنل جرنل فار اینوائرمنٹ ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع کرایا ہے۔اگرچہ ورزش ہر ایک کے لیے مفید ہے لیکن ہر مریض اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا جن میں دل کے مریض اور ہسپتال کے بستر پر لیٹے افراد بھی شامل ہیں۔ اگر ان سے ورزش کرائی جائے تو الٹا صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔ تاہم اس موقع پر ’ایمرسو ورچوئل ریئلٹی (آئی وی آر) مفید ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق فرسٹ پرسن کے طور پر کسی مجازی کردار یا اوتار کو ورزش کرتے ہوئے دیکھ کر خود دیکھنے والے پر بھی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ ان میں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے خواہ دیکھنے والا آرام سے ہی کیوں نہ بیٹھا ہو۔ لیکن اس سے بڑھ کر دماغی اور اکتسابی فوائد بھی سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد بالغ افراد میں باضابطہ طور پر اسے آزمایا گیا۔ ان میں ہر فرد کو ہفتے میں دو مرتبہ اور مسلسل چھ ہفتے تک 20 منٹ فی سیشن ورچوئل ورزش دکھائی گئی۔ بیٹھے بیٹھے بھی انہوں نے فرسٹ پرسن انداز میں ورزش دیکھی تو گمان کرنے لگے کہ وہ خود اس سرگرمی میں شریک ہے۔ یہ احساس دلانے کے لیے ورزش یا تربیتی سیشن کو بطورِ خاص اسی لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔مثلاً ایک ویڈیو میں ان کا نمائیندہ 30 منٹ تک 6 اعشاریہ 4 کلومیٹر دوڑا۔ اس تجربے سے پہلے اور بعد میں مصدقہ طریقے سے مریض میں نفسیاتی تناؤ کو نوٹ کیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر مجازی سیشن کے بعد اصل مریض کے تناؤ میں کمی دیکھی گئی کہ گویا دیکھنے والے نے اصلی ورزش کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر