روزانہ سیاہ کشمش کے بھیگے ہوئے 6 دانے کھانا کیوں ضروری ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ہم اپنی روز مرّہ کی زندگی میں جو کچھ کھاتے ہیں اس کا ہماری صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ہوتا ہے، سیاہ کشمش کا شمار بھی ایسی ہی چیزوں میں ہوتا ہے۔ماہرین نے 6 بھیگی ہوئی کالی کشمش کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک ’طاقتور‘ مشق قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ لیکن مؤثر طرز زندگی کو تبدیل کرنے والا ہو سکتا ہے۔ صرف 6 کالی کشمش لیں اور انہیں رات بھر پانی میں بھگو دیں، انہیں صبح خالی پیٹ لیں، بہتر نتائج کے لیے ہر روز اس معمول پر عمل کریں۔بھیگی ہوئی سیاہ کشمش کے کرشماتی فوائد:بھیگی ہوئی سیاہ کشمش میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے زیادہ فائبر کا مواد صبح کے وقت سب سے پہلے آنتوں کی ہموار حرکت کو یقینی بناتا ہے اور پیٹ کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔آج کے دور میں تقریباََ ہر دوسرا فرد ہی خون کی کمی کا شکار ہے اور یہ ایک اہم تشویش ہے، ایسے میں کالی کشمش جسم کی فولاد کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید:سیاہ کشمش ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، خاص طور پر آسٹیوپوروسس کے شکار افراد کے لیے۔ اس کے علاوہ سیاہ کشمش میں بوران کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک معدنیات ہے جس میں کیلشیم زیادہ ہے اور ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیےفائدہ مند:ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو سیاہ کشمش ضرور کھانی چاہیے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو ہائی کولیسٹرول والے ہیں، اور وہ لوگ جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔منہ کی صفائی کیلئے بہترین ہے:اگر آپ کو سانس کی بو آتی ہے تو سیاہ کشمش آپ کو اس سے نجات دلانے میں مدد دے گی۔ یہ انتہائی اینٹی بیکٹیریل ہے اور منہ کے اندر موجود بیکٹیریا کو مار دیتی ہے۔جِلد کیلئے بہترین:اس کی detoxifying خصوصیات کی وجہ سے، سیاہ کشمش مہاسوں اور جِلد کی دیکھ بھال کے لیے اچھی ہے. بالوں کی بات کی جائے تو سیاہ کشمش خون کی گردش اور سر کی جِلد کی صحت میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔کشمش کو کھانے سے پہلے بھگونے کی کیا ضرورت ہے؟بھگونے کا عمل کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کو بڑھاتا ہے۔یہ کسی بھی فائیٹک ایسڈ کو ہٹاتا ہے۔یہ خشک میوہ جات میں موجود وٹامنز کو نظام میں بہتر طریقے سے جذب ہونے میں مدد کرتا ہے۔یہ بہت ہائیڈریٹنگ بھی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر