پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی ’ایک رسید‘ سے سلجھا لی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارت میں تفتیشی افسران نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی ایک رسید کی مدد سے سلجھاتے ہوئے مرکزی ملزمان سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گلوکار کے قتل میں استعمال ہونے والی ایک کار سے ملنے والی ’رسید‘ سے قتل کے منصوبہ ساز گینگسٹر لارنس بشنوئی سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اس جرم میں ملوث 4 شوٹروں کی بھی شناخت کرلی۔پولیس نے بتایا کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کار میں سے ایندھن کی رسید (تاریخ 25 مئی 2022) ملی جس کے باعث ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوئی، مذکورہ کار کو وقوعہ سے 13 کلومیٹر دور چھوڑ دیا گیا تھا۔پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر فتح آباد کے پیٹرول پمپ پرپہنچی جہاں سے پیٹرول بھروایا گیا تھا، پیٹرول کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سونی پت کے ایک شخص پریاورت کی شناخت کی جو ممکنہ طور پر ایک شوٹر تھا۔بعد ازاں پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کا بھی پتا لگایا۔ پولیس نے قتل کے منصوبہ ساز سمیت علاقائی سطح پر تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا، جس کی ذمہ داری گینگ کے سربراہ لارنس بشوئی نے قبول کی تھی۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر