امریکی ماڈل کم کارڈیشین پر تاریخی لباس ’خراب‘ کرنے کا الزام عائد

نیویارک نیویارک: معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان پر ایک ’تاریخی لباس‘ خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لباس دراصل ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مارلن منرو کا ہے جو انہوں نے 1962 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا۔کریم اور سنہری رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس اداکارہ کی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں وہ امریکی صدر کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تاریخی لباس رپلے نامی ایک نجی میوزیم کی ملکیت ہے جو اس نے 40 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ نیو یارک میں ہونے والے میٹ گالا کی تقریب کے لیے کم کارڈیشین نے یہ لباس میوزیم سے ادھار لیا تھا تاہم ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس لباس کو خراب کر دیا ہے۔مارلن منرو کی تصاویر اکھٹی کرنے والے سکالٹ فارٹنر نے لباس کی پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کم کارڈیشین کے پہننے کے بعد کپڑے کو چند جگہوں سے نقصان پہنچا ہے بلکہ لباس پر لگے ہوئے کچھ کرسٹلز بھی غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لباس اب مستقل طور پر خراب ہو گیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس خبر کے خوب چرچے ہو رہے ہیں لیکن صارفین کم کارڈیشین کو نہیں بلکہ میوزیم انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر میوزیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ تاریخی لباس کم کارڈیشین یا کسی بھی شخصیت کو پہننے کے لیے کیوں دیا۔آنجہانی اداکارہ مارلن منرو بےحد سلم اور اسمارٹ تھیں اس لئے کہا جا رہا ہے کہ کم کارڈیشین نے میٹ گالا میں یہ لباس زیب تن کرنے کے لیے سخت ڈائیٹنگ پروگرام بھی شروع کیا تھا اور انہوں نے کچھ وقت کے لئے یہ لباس پہنا جس میں وہ مستقل کھڑی رہیں اور بیٹھنے سے گریز کیا تاکہ لباس خراب نہ ہو۔تاہم اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مارلن منرو کا گاؤن خراب نہیں ہوا البتہ کئی سالوں اسے سنبھالے جانے کے بعد بھی اس کا کپڑا بوسیدہ اور کرسٹلز ڈھیلے پڑ چکے ہیں جس میں کم کارڈیشین کی کوئی غلطی نہیں۔واضح رہے کہ میٹ گالا کا شمار فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے جہاں دراصل ہالی وڈ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو اپنے منفرد سٹائلز دکھانے کا موقع بھی ملتا ہے۔: معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان پر ایک ’تاریخی لباس‘ خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لباس دراصل ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مارلن منرو کا ہے جو انہوں نے 1962 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا۔کریم اور سنہری رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس اداکارہ کی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں وہ امریکی صدر کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تاریخی لباس رپلے نامی ایک نجی میوزیم کی ملکیت ہے جو اس نے 40 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ نیو یارک میں ہونے والے میٹ گالا کی تقریب کے لیے کم کارڈیشین نے یہ لباس میوزیم سے ادھار لیا تھا تاہم ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس لباس کو خراب کر دیا ہے۔مارلن منرو کی تصاویر اکھٹی کرنے والے سکالٹ فارٹنر نے لباس کی پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کم کارڈیشین کے پہننے کے بعد کپڑے کو چند جگہوں سے نقصان پہنچا ہے بلکہ لباس پر لگے ہوئے کچھ کرسٹلز بھی غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لباس اب مستقل طور پر خراب ہو گیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس خبر کے خوب چرچے ہو رہے ہیں لیکن صارفین کم کارڈیشین کو نہیں بلکہ میوزیم انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر میوزیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ تاریخی لباس کم کارڈیشین یا کسی بھی شخصیت کو پہننے کے لیے کیوں دیا۔آنجہانی اداکارہ مارلن منرو بےحد سلم اور اسمارٹ تھیں اس لئے کہا جا رہا ہے کہ کم کارڈیشین نے میٹ گالا میں یہ لباس زیب تن کرنے کے لیے سخت ڈائیٹنگ پروگرام بھی شروع کیا تھا اور انہوں نے کچھ وقت کے لئے یہ لباس پہنا جس میں وہ مستقل کھڑی رہیں اور بیٹھنے سے گریز کیا تاکہ لباس خراب نہ ہو۔تاہم اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مارلن منرو کا گاؤن خراب نہیں ہوا البتہ کئی سالوں اسے سنبھالے جانے کے بعد بھی اس کا کپڑا بوسیدہ اور کرسٹلز ڈھیلے پڑ چکے ہیں جس میں کم کارڈیشین کی کوئی غلطی نہیں۔واضح رہے کہ میٹ گالا کا شمار فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے جہاں دراصل ہالی وڈ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو اپنے منفرد سٹائلز دکھانے کا موقع بھی ملتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر