اکشے کمار کو ڈاکوؤں نے کس طرح لوٹا؟ اداکار کا انکشاف

ممبئی (نیشنل ٹائمز): بھارتی فلم انڈسٹری کےایکشن ہیرو اکشے کمار نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں ٹرین کے اندر لوٹ لیا گیا تھا اورڈاکو اُن کی چپل تک لے گئے تھے۔بالی ووڈ کے سب سے ڈسپلن اور فِٹ اداکاروں میں اول نمبر پر شمار کئے جانے والے اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے بارے میں بات کی۔اکشے کمار نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں ٹرین میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا’ ’میں نے ابھی 4500 سے 5000 روپے کی شاپنگ کی تھی اور میں ان سب کے ساتھ ٹرین کے اندر چڑھ گیا، میں ٹرین میں سو رہا تھا لیکن اچانک جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ کچھ ڈاکو ٹرین کے اندر موجود لوگوں سے سارا سامان لے رہے ہیں‘۔اکشے کمار نے کہا کہ ’پھر ڈاکو میرے قریب آئے اور میرا سارا سامان لے گئے، اگر میں کوئی شور مچاتا تو وہ مجھے گولی مار دیتے‘۔ شو کے میزبان اداکارانوپم کھیر نے اکشے سے پوچھا کہ آپ اس وقت کیا کر رہے تھے جب ڈاکو آپ کا سامان لے جا رہے تھے؟ تو اداکار نے جواب دیا کہ ’میں رو رہا تھا‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے جو سامان 4500 روپے میں خریدا تھا، وہ سب لوٹ لیا گیا تھا اور میں پُرانی دہلی اسٹیشن پر بغیر سامان کے اُتر گیا اس وقت میں کوئی امیر ہیرو نہیں تھا اور وہ سامان میرے لئے بےحد اہمیت رکھتا تھا ‘۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر