ملکی تاریخ میں پہلی بار بغیر کنٹراسٹ انجکشن کے 83 سالہ خاتون کی کامیاب انجیوپلاسٹی

پشاو (نیشنل ٹائمز)ر: پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے تاریخی اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امراض قلب و گردوں کے مریضوں کو بنا کنٹراسٹ انجکشن انجیو پلاسٹی ممکن بنادی گئی۔ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق ڈاکٹرز نے پہلی بار گردوں کے مرض میں مبتلا83 سالہ خاتون مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے کامیابی سے اسٹنٹ لگا دیا۔ انٹروینشل کارڈیالوجسٹ پی آئی سی ڈاکٹر قیصر علیم نے بتایا کہ انجیو گرافی اور اسٹنٹ لگانے کے دوران کنٹراسٹ دوائی کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔ ایسے پروسیجرز کے دوران کنٹراسٹ انجکشن سے مریضوں کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر قیصر علیم نے بتایا کہ گردوں کے پیچیدہ مریضوں کی انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی اور بائی پاس کرنے سے ڈاکٹرز اکثر کتراتے ہیں ، تاہم پی آئی سی کے ماہرین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے پہلی بار ملک میں یہ ممکن بنا ڈالا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر