شان شاہد، بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکار شان شاہد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف ہوگئے۔شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹنگ میں آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابراعظم کی بدستور نمبر ون پوزیشن برقرار رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بابراعظم آپ ہمارے لیے ہمیشہ سے قابلِ فخر رہے ہیں‘۔اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت عاجزانہ مزاج کے مالک سپر اسٹار ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو، اور آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے ‘۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے، نئی رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ ہے۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر