بالی ووڈ گلوکار بی پراک کا نومولود پیدائش کے وقت چل بسا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارت کے مشہور گلوکار پراتیک بچن المعروف بی پراک کا نومولود بچہ پیدائش کے وقت ہی دُنیا سے رخصت ہوگیا۔بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ’تیری مٹی‘ کے گلوکار بی پراک اور ان کی اہلیہ میرا نے اپنے دوسرے بچے کا دُنیا میں استقبال کرنا تھا لیکن اُنہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے وقت ہی کھو دیا۔گلوکار بی پراک نے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے دل کو چھونے والا نوٹ پوسٹ کیا۔اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’بہت ہی گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے وقت موت واقع ہوگئی ہے، یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ ہے جس سے ہم بطورِ والدین گزر رہے ہیں‘۔گلوکار نے مزید کہا کہ ’ہم سب اس نقصان پر بےحد افسردہ ہیں اور ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہمیں ہماری پرائیویسی دیں‘۔
واضح رہے کہ بی پراک نے میرا بچن کے ساتھ 4 اپریل 2019 کو شادی کی تھی اور انہوں نے سال 2020 میں اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر