انوشکا شرما کو غصہ کیوں آیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے وامیکا کی تصویر بھارتی میڈیا ٹائمز گروپ کے سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے ٹائمز گروپ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شدید غصے کا اظہار اور دوسرے میڈیا ہاؤسز سے کچھ سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کمنٹ کیا کہ، ’ ایسا لگتا ہے کہ ٹائمز گروپ والدین سے زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ان کے بچوں کے لیے کیا بہتر ہے کیونکہ وہ بار بار درخواست کے باوجود تصاویر کلک اور پوسٹ کرنا نہیں چھوڑ سکتے۔ دوسرے میڈیا ہاؤسز اور پاپا رازی سے کچھ سیکھیں‘۔انوشکا شرما کو غصہ کیوں آیا؟حال ہی میں مذکورہ ادارے نے انوشکا اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصاویر اس وقت کلک کیں جب وہ والدین کے ہمراہ ساحل پر چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آرہی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین ون ڈے سیریز کے آخری میچ کے دوران وامیکا اسکرین پر نظر آئی تھی جس کے بعد والدین کی جانب سے وامیکا کی تصاویر شیئر کرنے سے منع کیا گیا۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی وامیکا کے بارے میں بہت حساس ہیں اور اب تک اس کی کوئی تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب والدین نے میڈیا سے تصاویر کلک نہ کرنے کی درخواست کی ہو۔ اس سے قبل وہ پاپا رازی سے تصاویر کلک نہ کرنے کی درخواست بھی کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر