بلند شدت کی الٹراساؤنڈ سے پروسٹٰیٹ کینسر کے علاج میں اہم پیشرفت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): ایک قدرے نئی الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی سے پروسٹیٹ کینسر کے علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فیز ٹو کی طبی آزمائش کے دوران مریضوں پر منفی ذیلی اثرات (سائیڈ افیکٹس) نہ ہونے کے برابر تھے۔مین ہٹن میں واقع میموریئل سلون کیٹرنگ کینسر سینٹر (ایم ایس کے) سے وابستہ ماہرین نے ہائی انٹینسٹی فوکسڈ الٹراساؤنڈ (ایچ آئی ایف یو) تکنیک استعمال کی ہے جس سے کئی افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ اس طریقے سے مریضوں میں پروسٹیٹ کینسر کے مزید پھیلاؤ کو روکنے اور سائیڈ افیکٹس کی کمی بھی سامنے آئی ہے۔14 جون 2022 کو شائع تحقیق میں پروفیسر بیہفر ایہڈال اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ روایتی طریقہ علاج سے مریضوں میں جنسی مسائل کے ساتھ ساتھ پیشاب کا پورا نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ لیکن ایچ آئی ایف یو میں ایسا نہیں ہوتا اور مریض ضمنی اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر