درمیانی عمر کی خواتین میں ’فار ایور کیمیکلز‘ بلند فشار خون کا سبب ہوتے ہیں، تحقیق

مشیگن (نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ درمیانی عمر کی وہ خواتین جن کے خون میں زہریلے ’فارایور کیمیکلز‘ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان کے بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔فارایور کیمیکلز کو PFAS کے نام سے جانا جاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کا پر اور پولی فلورو الکائل مرکبات۔امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جرنل ہائپرٹینشن میں پیر کو شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ خواتین جن میں ان کیمیکلز کی مقدار زیادہ تھی ان کے کم مقدار کی متحمل خواتین کی نسبت بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ہوائی جہاز کے ایندھن، آگ بجھانے والے فوم اور خارج ہونے والے صنعتی زہریلے مواد میں موجود یہ خطرناک مرکب دراصل کئی کیمیکلز کا مرکب ہوتا ے جو متعدد گھریلو اشیاء میں پایا جاتا ہے جن میں نان اسٹک پین، واٹر پروف ملبوسات اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔یورنیوسٹی آف مشیگن کے اسکول آف ہیلتھ کے پوسٹ ڈاک فیلو نِنگ ڈنگ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ PFAS فار ایور کیمیکلز کے طور پر جانے جاتے ہیں کیوں کہ یہ ماحول میں کبھی ختم نہیں ہوتے اور پینے کے پانی، مٹی، ہوا، غذا اور ہماری روز مرّہ کی استعمال کی اشیاء کو آلودہ کرتے ہیں۔ڈِنگ کا مزید کہنا تھا کہ بالخصوص خواتین ان کیمیکلز کا زیادہ آسان ہدف ہیں۔ابھی تک سائنس دانوں نے اس ’فار ایور کیمیکلز‘ اور زیادہ کولیسٹرول، مختلف اقسام کے کینسر اور بلند فشار خون کے درمیان ممکنہ تعلق دِکھایا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر