ذیابیطس کی عام دوا گردے کی پتھریوں کو بھی روک سکتی ہے

نیویارک (نیشنل ٹائمز): تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں عام استعمال ہونے والی ایک دوا ایمپاگائی فلوزِن گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روک سکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ذیابیطس کی کیفیت میں پتھری بننے کا عمل غیرمعمولی طور پر بڑھ سکتا ہے۔امریکا میں منعقدہ اینڈروکرائن سوسائٹی کی سالانہ تقریب میں بتایا گیا ہے کہ اس دوا کو جارڈیانس بھی کہا جاتا ہے جو پہلے ہی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں قلب اور گردے کی حفاظت بھی کرتی ہے اور ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ ایس جی ایل ٹی ٹو انہبیٹر بھی ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اگر کوئی فرد ذٰیابیطس کا شکار نہ بھی ہوتب بھی ایمپاگائی فلوزِن قلب اور گردے کے پیچیدہ امراض روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ دوا ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر نہیں لی جاسکتی۔اس ضمن میں 15000 سے زائد ایسے مریضوں کا ڈیٹا لیا گیا ہے جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکارتھے ۔ اس ضمن میں 20 مختلف مطالعوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ تجرباتی طور پر 10177 مریضوں کو ایمپاگائی فلوزِن دی گئی جبکہ 4904 افراد کو پلے سیبو یا فرضی دوا کھلائی گئی۔یہ سروے 18 ماہ تک جاری رہا جب دونوں گروہوں نے اپنی اپنی دوا پرعمل کیا۔ آخر میں معلوم ہوا کہ ٹائپ ٹو کے جن مریضوں نے ایمپاگائی فلوزِن باقاعدگی سے استعمال کی ان کے گردوں میں پتھری بننے کا عمل 40 فیصد کم دیکھا گیا جو ایک واضح فرق ہے۔ییل یونیورسٹی کی سائنسداں پریادرشنی بالا سبرامینیئم اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ ایمپاگائی فلوزِن کی افادیت کی سائنسی وجہ جاننا ضروری ہے لیکن ثبوت یہ ہے کہ یہ دوا ذیابیطس کے مریضوں میں پتھری کے عمل کو روکتی ہے جو بصورتِ دیگر ٹائپ ٹو شوگر سے ویسے ہی بہت بڑھ جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر