گیم شو کا کیریئر عامر لیاقت کیوجہ سے شروع ہوا: فہد مصطفیٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ اُن کے گیم شو کا کیریئر عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا۔حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر کے لاؤنچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عامر لیاقت حسین کے مداح ہیں اور اُن کے دل میں ہمیشہ مرحوم کے لیے عزت اور پیار رہا۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین صاحب ہمارے لیے ایک ایسی مثال تھے جن کے انداز کو ہر کوئی نقل کرنا چاہتا تھا‘۔اداکار نے کہا کہ ’شوز کے حوالے سے میرا جو کیریئر ہے، وہ صرف اور صرف عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بہت مشکل وقت دیکھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت صاحب کی آسانی کے لیے دُعا کرتا تھا لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس طرح دُنیا سے چلے جائیں گے‘۔آخر میں فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت حسین کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر