جسمانی وزن میں کمی کے لیے ورزش کا بہترین وقت جان لیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ورزش ہر ایک کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر مردوں اور خواتین کے لیے اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کا وقت مختلف ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح ورزش کرنے والی خواتین زیادہ جسمانی چربی گھلانے میں کامیاب رہتی ہیں جبکہ مردوں کے لیے شام زیادہ بہترین وقت ہے۔مردوں اور خواتین کے ہارمونز، حیاتیاتی گھڑی اور دیگر فرق اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔اسکڈمور کالج کی تحقیق میں 30 مردوں اور 26 خواتین کو شامل کیا گیا تھا جو سب صحت مند اور جسمانی طور پر متحرک تھے۔25 سے 55 سال کی عمر کے ان افراد پر مختلف اقسام کی ورزشوں کے اثرات کا جائزہ 12 ہفتوں تک لیا گیا۔ایک گروپ صبح ساڑھے 7 بجے جبکہ دوسرا شام کو 6 سے 8 بجے کے درمیان ورزش کرتا اور ماہرین کی جانب سے ان کی غذا کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔تحقیق کے دورانیے کے دوران افراد کے بلڈ پریشر، جسمانی چربی، جسمانی لچک، مضبوطی اور ایروبک پاور کو بھی جانچا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 12 ہفتوں کے دوران سب کی صحت بہتر ہوئی چاہے وہ جس وقت بھی ورزش کرتے رہے ہوں۔محققین نے کہا کہ ویسے تو ورزش کا بہترین وقت وہی ہے جو آپ کے شیڈول میں فٹ آسکے مگر خواتین اور مردوں کے لیے ورزش کا مثالی وقت مختلف ہوتا ہے۔نتائج کے مطابق درمیانی عمر کی جو خواتین جسمانی چربی اور بلڈ پریشر میں کمی کی خواہشمند ہوتی ہیں ان کو صبح ورزش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس کے مقابلے میں ورزش کے وقت کے حوالے سے مرد کم حساس ہوتے ہیں مگر شام کو ورزش کرنا دل اور میٹابولک صحت کے ساتھ ساتھ ان کی جذباتی صحت کے لیے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔میٹابولک صحت میں بہتری سے مختلف امراض جیسے موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین نے کہا کہ یہ مکمل طو رپر واضح نہیں کہ ورزش کے وقت کے حوالے سے مردوں اور خواتین کا جسمانی ردعمل مختلف کیوں ہوتا ہے اور اس حوالے سے جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔جریدے فرنٹیئرز ان فزیولوجی میں شائع تحقیق میں شامل افراد اگرچہ صحت مند وزن کے تھے مگر محققین کا کہنا تھا کہ زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کے شکار افراد پر بھی ان نتائج کا اطلاق ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر