‘افسوس ہوا، جن کیلئے عامر بھائی نے بہت کچھ کیا وہ بھی جنازے میں نہ آئے’

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکار فیصل قریشی نے عامر لیاقت حسین کے جنازے میں شرکت نہ کرنے والے فنکاروں پر غصے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ دُنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو‘۔اداکار نے اسٹیٹس لگانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کے جنازے یا دُکھ درد میں شرکت نہیں کرتے لیکن خبروں میں آنے کے لیے سوشل میڈیا پر لکھ دیتے ہیں تاکہ کہیں نہ کہیں چھپ جائے‘۔فیصل قریشی نے کہا کہ ’یہ دیکھ کر بےحد افسوس ہوا جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا، وہ اُن کے نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’جو لوگ شہر میں نہیں تھے، اُن کا سمجھ آتا ہے لیکن جو کراچی میں ہوتے ہوئے بھی عامر لیاقت حسین کے نمازِ جنازہ میں نہیں آئے، اُن کے لیے بس یہی ہے کہ یہ دُنیا مطلبی ہے‘۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی جب کہ ان کی نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی جسے ان کے بیٹے احمد عامر نے پڑھایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر