مشی خان نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایم این اے عامر لیاقت حسین کی زندگی میں اُن پر شدید تنقید کرنے والی پاکستان کی معروف میزبان مشی خان نے اب اُن سے معافی مانگ لی۔ئیں۔ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کہا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، اللّہ پاک اُن کے درجات بُلند فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین‘۔مشی خان نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین اب اس دُنیا میں نہیں ہیں لیکن میں بہت شرمندہ ہوں، میرے دل پر دو دن سے بوجھ تھا جس کی وجہ سے اُن کے لیے کوئی پیغام جاری نہیں کرسکی‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت حسین کی شخصیت سے بہت متاثر تھی اور جب میں نے اُن کی ویڈیوز دیکھیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی اور اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے دل پر بہت بوجھ ہے، انسان خطا کا پُتلا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی، میں اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگ رہی ہوں، ایک زبردست شخصیت کا یوں اچانک دُنیا سے رخصت ہوجانا تکلیف دہ ہے‘۔مشی خان نے روتے ہوئے کہا کہ ’قَسم سے بہت شرمندہ ہوں، میں نے کبھی کسی کے خلاف کوئی ویڈیو نہیں بنائی لیکن مجھے نہ جانے کیا ہوگیا تھا کہ عامر لیاقت کے خلاف ویڈیو بنائی جس کی وجہ سے اُن کی دل آزاری ہوئی‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں، میں عامر لیاقت کے تمام چاہنے والوں سے بھی دل سے معافی مانگ رہی ہوں‘۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم عامر لیاقت حسین کی بااثر شخصیت کو کبھی بھول نہیں سکیں گے‘۔واضح رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اُن کی تدفین کی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر