دائمی کمر درد کے خلاف جیل سے بھرا انجکشن تیار

اوکلاہوما سٹی (نیشنل ٹائمز): محققین نے ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جسے چٹخی ہوئی ریڑھ کی ہڈی کی ڈسکس میں انجکشن کی مدد سے ڈال کر کمر کے نچلے حصے میں تکلیف سے چھٹکارے میں مدد مل سکتی ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما کے کلینیکل ریڈیولوجی کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ 20 سے 69 برس کے درمیان 20 افراد میں اس علاج سے درد میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد اس علاج میں اس تکلیف سے چھٹکارہ پانے کے امکانات دیکھے گئے۔ یہ افراد ڈسک کے ختم ہونے کی بیماری میں مبتلا تھے۔ایک اندازے کے مطابق امریکا میں ہر سال تقریباً 6.5 کروڑ افراد کمر کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں جس میں مذکورہ بالا بیماری سرِ فہرست سبب ہے۔فی الحال اس تکلیف کے لیے روایتی علاج پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جس میں آرام، جسمانی تھیراپی اور کمر پر پٹے باندھنا شامل ہے۔اس وقت تکلیف سے راحت کے لیے جیل سے جو علاج کیا جاتا ہے اس کے لیے جیل کو سرجری کر کے ڈالنا پڑتا ہے جو اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے۔ اس کے برعکس اس نئے علاج کے لیے صرف ایک انجکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کولمبیا سے 20 افراد کا انتخاب کیا تاکہ کمر کے نچلے حصے میں دائمی تکلیف کا مطالعہ کیا جاسکے، ان تمام افراد نے درد کو رفع کرنے کے لیے روایتی طریقوں کا استعمال کیا لیکن وقتی آرام ملا۔بعد میں آزمائش کے طور پر اس خصوصی جیل کو براہ راست ان کی کمر کے نچلے حصے کی ڈسکس میں ڈالا گیا۔ جیل ڈالنے سے قبل 65 ڈگری سیلسیئس پر گرم کیا گیا۔ بعد میں وہ جیل جسم کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہو گیا اور ایک اِمپلانٹ کی صورت پختہ ہوگیا تاکہ اس حصے میں ڈسکس کو سہارا دے سکے۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ پلاسٹکس سے بنا یہ جیل جلدی ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور اطراف کے ٹشوز پر اب تک اس کا کوئی نقصان نہیں دیکھا گیا ہے۔محققین کا یہ کہنا تھا کہ اس جیل کو وسیع پیمانے پر جاری کرنے سے قبل امریکا اور کینیڈا میں کی جانے والی اس آزمائشی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کا انتظار کرنا ضروری تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر