کارڈیئک اریسٹ کے خطرات ظاہر کرنے والا نیا ٹیسٹ

آسٹریلیا(نیشنل ٹائمز): ہم جانتے ہیں کہ دل کے دورے کے مقابلے میں کارڈیئک اریسٹ قدرے خطرناک ہوتا ہے اور اس کی پیش بینی کرکے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں امراضِ قلب کے مشہور ادارے وکٹر چینگ کاردیئک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کارڈیئک اریسٹ کی اسکریننگ کرنے والا ایک نیا ٹیسٹ بنایا ہے۔اس خطرناک صورتحال میں 10 میں سے 9 افراد فوری طور پر لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ ماہرین نے ایک برقی ٹیسٹ بنایا ہے جو فوری طور سیکڑوں ایسی جینیاتی تبدیلیاں نوٹ کرتا ہے جو پیدائشی یا کسی وجہ سے دل کے امراض کی وجہ بنتی ہیں یا پھر کارڈییئک اریسٹ جیسی خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہیں۔امریکن جرنل آف ہیومن جینیٹکس میں ڈاکٹر جیمی وینڈنبرگ اور ان کے ساتھیوں نے دومقالہ جات میں لکھا ہے کہ ہم دیکھتے ہی کہ نوجوان اور بظاہر تندرست افراد دل کے ہاتھوں فوری طور پر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور اس کے دوستوں اور اہلِ خانہ پر غیریقینی صورتحال کا اثر رہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جینیاتی تبدیلیاں اور خرابیاں نوٹ کرکے کارڈیئک اریسٹ کے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے۔ اس سے مریض اپنی عادات بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ جینیاتی طور پر قلب کے لیے خطرناک رجحانات معلوم کیے جاسکتے ہیں۔سب سے پہلے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ کارڈیئک اریسٹ کے شکار ہونے والے نصف افراد میں کسی طرح دل کی بے ترتیب دھڑکن موجود ہوتی ہے۔ یہ کیفیت پیدائشی ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق بعض جین اور پروٹین دل کی برقی سرگرمی کو متاثر کرسکتے ہیں اور یہ سلسلہ اچانک کارڈیئک اریسٹ تک جاتا ہے۔ اسی بنا پر ایک برقی چینل معلوم کیا گیا ہے جس کی جینیاتی تبدیلی پیدائشی طور پر دل کی بے ترتبیب دھڑکن بڑھاتی ہے۔دوسری تحقیق میں سائنس دانوں کی اسی ٹیم نے کہا ہے کہ لگ بھگ 22 ہزار جینیاتی تبدیلیاں جلد یا بدیر کارڈیئک اریسٹ اور اچانک فوری موت کی وجہ بن سکتی ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے پانچ برس میں برقی اور جینیاتی ٹیسٹ عام ہوجائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر